Advertisement

کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پر حکومت نے ایکشن لے لیا

شہرِ قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے واقعات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر وزیر داخلہ سندھ نے تفصیلات طلب کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات سے لیکر اب تک شہر کے مختلف مقامات پر ڈکیتی کے دوران بے گناہ شہریوں کے قتل اور زخمی کیے جانے کے تین واقعات ہوچکے ہیں۔

ضلعی ایس ایس پیز کراچی سے پولیس ایکشن اور انسدادی اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایس ایس پیز سرکاری موبائلز پر علاقوں میں نکلیں، زونل ڈی آئی جیز اپنی نگرانی میں شہریوں کے تحفظ جیسے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی سطح پر پولیس سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، ماہ صیام کے بقیہ دونوں عشروں کو شہریوں کے لیئے محفوظ بنایا جائے ،اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Advertisement

 وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ڈکیتی, رہزنی سمیت دوران واردات شہریوں کو قتل یا زخمی کرنیوالے ملزمان کو نکیل ڈالی جائے، پولیس گشت, پکٹنگ, ریکی,نگرانی اور انٹیلی جینس کی بدولت انسداد جرائم کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مساجد, امام بارگاہوں, مرکزی شاپنگ سینٹرز, بازاروں وغیرہ پر بائی نیم سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version