پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اظہار مسرت
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سرفراز بگٹی کی نامزدگی کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم آصف علی زرداری میر سرفراز بگٹی کی باضابطہ نامزدگی کا اعلان کرینگے۔
میر سرفراز بگٹی 1981میں بگٹی قوم کے ممتاز قبائلی سیاسی رہنما چیف آف بگٹی میر غلام قادر بگٹی کے ہاں پیدا ہوئے، انہوں نے لارنس کالج مری سے اپنی تعلیم مکمل کی۔
میر سرفراز بگٹی کے والد (مرحوم) میرغلام قادر بگٹی نے 1988میں پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی، مرحوم میر غلام قادر بگٹی اپنی تمام زندگی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کرتے رہے، میرغلام قادر بگٹی مشرف دور میں پیپلز پارٹی سے رفاقت کے باعث زیر عتاب بھی رہے۔
میرسرفراز بگٹی سال 2013میں پہلی بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے، سابق وزراء اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نواب ثناء اللہ زہری کی حکومتوں میں بحیثیت وزیرداخلہ اپنی خدمات پیش کیں اور صوبائی وزیر داخلہ کی حیثیت سے انہوں نے امن وامان کی قیام کے لئے بے شمار اقدامات اٹھائے۔
علاوہ ازیں 2018کےعام انتخابات میں میر سرفرازبگٹی نے حصہ لیا تاہم انتخابات میں ناکام ہوئے، 2018میں سینیٹر منتخب ہوئے سینیٹ میں بلوچستان کی ہمیشہ توانا آواز ثابت ہوئے، اس بعد 2021میں دوبارہ سینیٹر منتخب ہوکر ایوان بالا کا حصہ بنے۔
2023میں بننے والے نگران سیٹ اپ میں بحثیت وفاقی وزیر داخلہ اپنی خدمات پیش کی، بحیثیت نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی نے مملکت خداد پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لئے ہر فارم پر آواز بلند کی، حالیہ 2024کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

