Advertisement

سندھ میں اسکول اور کالجز کا تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے نٸے تعلیمی سال 2024-2025 میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔

محکمہ تعلیم  کے مطابق اسکول اور کالجوں کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا، نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کا امتحان 15 اپریل سے 27 اپریل تک ہوں گے جبکہ  نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات مٸی میں لٸے جاٸیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مٸی کےآخری ہفتہ میں  اور میٹرک کے نتاٸج کا اعلان 31 جولاٸی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ انٹر کے نتاٸج کا اعلان 31 اگست تک کیا جاٸیگا۔

Advertisement

 امتحان میں 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد کنسٹرکٹڈ کویسشن، 40 فیصد ایکسٹینڈڈ کویسشن دئیے جاٸیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولاٸی تک ہوں گی، موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version