طوفانی بارشوں کا خدشہ؛ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں

طوفانی بارشوں کا خدشہ؛ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں
ملک میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔
بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث سرد علاقوں کے اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے، تاہم بلوچستان بھر میں اسکول آج نہیں کھلیں گے۔
نگراں بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز کی سالانہ تعطیلات 7 مارچ تک بڑھادی گئی ہیں۔
دوسری جانب وفاقی اردو یونیورسٹی کے کراچی کیمپس میں بھی آج تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جامعہ اردو میں آج ہونے والے امتحانات اور ٹیسٹ بھی موخر کردیے گئے ہیں، تاہم مؤخر امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ جامعہ کراچی میں بی ڈی ایس،ایم بی بی ایس تھڑڈ پروفیشنل امتحانات ملتویکیے گئے، تاہم آج جامعہ کراچی میں ہونے والے ملتوی امتحانات 7 مارچ کو منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسلادھاربارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

