بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ایف آئی اے حیدرآباد زون نے آئس کریم فیکٹریوں میں چھاپے مارے اور غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 2 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
چھاپہ مار کارروائیاں کمپوزیٹ سرکل میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد کی جانب سے کی گئی۔
ایف آئی اے حیدرآباد زون کے سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، چھاپہ مار ٹیمیں حیسکو حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
ملزمان آئس کریم فیکٹریوں میں مین لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔
چھاپہ مار کاروائیاں شہید بینظیر آباد کے علاقے کاکاپوتا اور یوسف آباد کالونی ڈگری میں واقع آئس کریم فیکٹریوں پر کی گئی۔
ملزمان مذکورہ کنکشنز پر آئس کریم بنانے والی مشینیں اور متعدد ڈیپ فریزر چلا رہے تھے، حیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔
غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔
بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری کی گئی۔
ملزم عمران کاشف کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

