Advertisement

پاکستان آٹھویں بار سیکیورٹی کونسل کا رکن منتخب ہونے کیلئے متحرک

پاکستان آٹھویں بار سیکیورٹی کونسل کا رکن منتخب ہونے کیلئے متحرک

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے منتخب ممبر کی انتہائی اہم سیٹ کے لئے لابنگ شروع کردی۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں متحرک مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ دنوں یوم پاکستان کی تقریب میں باقاعدہ اعلان کیا تھاکہ پاکستان آٹھویں بار سیکیورٹی کونسل کا رکن منتخب ہونے کے لئے انتخاب لڑے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق تقریب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے خصوصی شرکت کی تھی۔

جنرل اسمبلی کے صدر نےیوم پاکستان میں شرکت اور پاکستان کے اقوام متحدہ میں کردار کے کھل کی تعریف کی تھی۔

صدر جنرل اسمبلی نے افواج پاکستان کی اقوام متحدہ کے امن مشن میں قربانیوں کا تفصیلی احاطہ کیا تھا۔

Advertisement

سفارتی ذرائع کے مطابق صدر جنرل اسمبلی کی یوم پاکستان میں شرکت ایک پیغام بھی ہے، پاکستان سیکیورٹی کونسل کا ممبر منتخب ہو جائے گا ، سفارتی زرایع

عالمی امن کو درپیش حالیہ واقعات اور تنازعات کے پس منظر میں پاکستان کا سیکیورٹی کونسل میں ہونا پاکستان کی سفارت کاری کے لئے ایک چیلنج بھی ہوگا ، ایک سو ترانوے ممبران میں سے پاکستان کو منتخب ہونے کے لئے دو تہائی ایک سو اٹھائیس ممبران کا ووٹ حاصل کرنا ہو گا۔

پاکستان کو اس وقت جی 77 اور چین سمیت ایشیا پیسیفک اور سینٹرل ایشیا کے ممالک کی حمائت حاصل ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ہندوستان روائتی طور پر پردے کے پیچھے پاکستان کی سیکیورٹی کونسل الیکشن کی مخالفت کررہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کا کردار انتہائی اہم ہو گیا ، سفیر منیر اکرم کی دعوت پہ جنرل اسمبلی کے صدر اور بڑی تعداد میں دوست ممالک کی یوم پاکستان میں شرکت جیت کی راہ ہموار کرے گی ۔

حکومت پاکستان نے منتخب ہونے کے لئے سفیر منیر اکرم کو ہر ممکن کوشش کی ہدایات جاری کردیں۔

Advertisement

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم پاکستان کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں ،سیکیورٹی کونسل کے ممبر منتخب ہونے سے پاکستان اپنے اور عالمی تنازعات کے حل کے لئے ٹھوس موقف اختیار کرے گا ۔

منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں عالمی مسائل بشمول حالیہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پہ اپنے زبردست موقف پہ مؤثر ترین سفارت کار سمجھا جاتا ہے۔

انتخاب کا مرحلہ دسمبر دو ہزار چوبیس کو مکمل ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version