Advertisement

مسئلہ جیت یا ہارکا نہیں،ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے، سراج الحق

سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ مسئلہ جیت یا ہارکا نہیں،ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے۔

 سراج الحق نے اپنے حالیہ بیان میں کہاکہ عوام نے انتخابی دھاندلی کے خلاف فردجرم عائد کر دی، پہلے ووٹ اب نتائج چوری ہوتے ہیں، فارم 45 والے سڑکوں پر، فارم 47 والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، بندوق، ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہےکہ جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے، الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں، ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے، سب کو حقیقت کا ادارک ہے، آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 سراج الحق نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، مسئلہ جیت ہارکا نہیں،ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے، عوام کے حقوق کے لیے چوکوں چوراہوں میں جدوجہد جاری رہے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version