Advertisement

وزیر خارجہ کی یو اے ای کے وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سے ملاقات

وزیر خارجہ کی یو اے ای کے وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سے ملاقات

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر برائے توانائی اور انفراسٹرکچر سے برسلزمیں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات کی حالت اور امکانات کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ دونوں وزراء نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوران ملاقات اسحاق ڈار نے موسمیاتی ڈپلومیسی میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو بھی سراہا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے نائب وزیر اعظم چنگ گو چھنگ سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور چین کے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور چینی نائب وزیراعظم نے پاک چین دو طرفہ تعلقات بشمول اسٹریٹیجک تعاون کو سراہا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کا پر بھی زور دیا گیا۔

دوران ملاقات وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سی پیک کے پورے دوسرے مرحلے کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چین کے ساتھ تعلقات پر مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version