Advertisement

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو مؤخر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • فہد
  • شيئر

الیکشن کمیشن

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن کو مؤخر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست گزار نوید انجم خان نے پی ٹی آئی چیئرمین شپ کے لئے جمع کروائے گیے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

 نوید انجم خان کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی۔

درخواست گزار نوید انجم خان نے اپنے موقف میں کہا کہ میں نے بطور پی ٹی آئی ورکر چیئرمین شپ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، میرے کاغذات نامزدگی کو پی ٹی آئی الیکشن بورڈ نے اعتراضات لگا کر مسترد کر دیا۔

درخواست میں نوید انجم خان نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کا آئین مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں بطور چیئرمین انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لوں، بطور پی ٹی آئی ورکر الیکشن کمیشن سے استدعا کرتا ہوں کہ میری اپیل کو سنیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ جب تک الیکشن کمیشن میری درخواست پر اعتراضات کا فیصلہ نہیں کرتا پی ٹی آئی انٹرا پارتی الیکشن شیڈول مؤخر کیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 3 مارچ کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن  ہونے جار ہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version