سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز

سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج سے آغاز ہوگیا۔
الیکشن کمیشن میں صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاغذات کی سکروٹنی کا عمل ہوگا، 19 مارچ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز ہے۔
پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 28 امیدوار میدان میں ہیں، 7 جنرل نشستوں پر 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، خواتین کی 2 نشستوں پر 5، ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 4، اقلیتی نشست پر 3 امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے گئے۔
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر 42 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 7 جنرل نشستوں پر 25 امیدوار میدان میں ہیں، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 10، خواتین کی دو نشستوں پر 7 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔
بلوچستان میں سینیٹ کی 11 نشستوں کیلئے 38 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، بلوچستان میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 17 امیدوار میدان میں ہیں، ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کیلئے 13، خواتین کی 2 نشستوں پر 8 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔
سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 35 امیدوار میدان میں ہیں، 7 جنرل نشستوں پر 21 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 5، خواتین کی 2 نشستوں پر 6، اقلیتی نشست پر 3 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، اسلام آباد کی سینیٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News