Advertisement

صدارتی الیکشن کا ووٹ مانگنے والوں سے 15 سال کا حساب مانگیں گے، فاروق ستار

فاروق ستار

صدارتی الیکشن کا ووٹ مانگنے والوں سے 15 سال کا حساب مانگیں گے، فاروق ستار

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کا ووٹ مانگنے والوں سے 15 سال کا حساب مانگیں گے۔

 فاروق ستار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے، کنواں پیاسے کے پاس نہیں آتا، جو صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں انہوں نے ہم سے رجوع نہیں کیا، ہماری کسی سے ازلی لڑائی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا، پیپلز پارٹی بات کرنا چاہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکن عامر ڈوگر نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ  فروری کو خاموش انقلاب آیا ہے، اگر 8 فروری والے ووٹ شمار کر لئے جائیں تو ہماری قومی اسمبلی کی 180سیٹیں بنتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک چھینا گیا مینڈیٹ واپس نہیں ملتا تب تک ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version