Advertisement

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر اکبر ایس بابر نے سوالات اٹھا دیے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر اکبر ایس بابر نے سوالات اٹھا دیے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے سوالات اٹھا دیے۔ ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب سامنے آگیا ہے۔

اکبر ایس بابر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ساڑھے آٹھ لاکھ (850,000) پی ٹی آئی ممبران میں سے نو سو چالیس (940)، یعنی صفر اعشاریہ ایک ایک یا 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انڑا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا۔

تحریک انصاف کے بانی رہنما نے کہا کہ اب آپ ہی بتائیں انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل مورخہ 5 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تازہ ترین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب خان بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

Advertisement

تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے کہا تھا کہ وفاق اور چار صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات ہوئے جس میں پارٹی رہنماؤں نے اپنے پینلز کے ہمراہ حصہ لیا، بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے جب کہ عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاوہ باقی صدور بلا مقابلہ منتخب ہوئے، خیبرپختونخوا میں پارٹی صدر کے عہدے کے لیے علی امین گنڈاپور اور پنجاب میں یاسمین راشد جب کہ سندھ میں حلیم عادل شیخ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

رؤف حسن نے مزید کہا تھا کہ بلوچستان سے تین امیدواروں کے پینل سامنے آئے جہاں منیر بلوچ کے مقابلے میں داؤد شاہ کا پینل کامیاب ہوا اور بلوچستان کی پی ٹی آئی قیادت نوجوان کے ہاتھ میں آگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version