Advertisement

کراچی میں امن قائم نہ ہوا تو عید کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے، فاروق ستار

کراچی میں امن قائم نہ ہوا تو عید کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں امن قائم نہ ہوا تو عید کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عبدالرحمان کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری جانیں اسی طرح جاتی رہیں تو ہم ٹیکس نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ ٹیکس جان و مال کی حفاظت کے لیے دیتے ہیں، ہم پر یہ ٹیکس حرام ہے اگر ہم اسے دیں لیکن ہماری جان و مال، عزت محفوظ نا رہے، یہ سول نافرمانی نہیں اپنے حق کی بات ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو دہشتگردوں اور ڈکیتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، صوبائی حکومت شہر میں امن امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ ہمارا صبر اب اپنی تمام حدود کو پار کر چکا ہے، اب اس کی روک تھام ہونی چاہیے، اگر شہر میں امن قائم نہ ہوا تو عید کے بعد وزیر اعلی ہاؤس کاگھیراؤ کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی شہر میں عبدالرحمان کی ہلاکت کے بعد رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہریوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version