Advertisement

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کیلئے اہم وزراء کے نام سامنے آگئے

شہباز شریف

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کیلئے اہم وزراء کے نام سامنے آگئے

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کیلئے اہم وزراء کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت میں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے، جس میں ممکنہ وزراء کے نام سامنے آئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ممکنہ وزراء میں اسحاق ڈار کا نام وزیر خزانہ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے جبکہ عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں خواجہ آصف، احسن اقبال اور امیر مقام کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ شزا خواجہ، انوشہ رحمان، اویس لغاری اور عبدالرحمان کانجو کو بھی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تین مراحل میں 46 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے، قومی اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف نے 201 اراکین کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ روانہ
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
مزید اشتعال انگیزی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، انتہائی سخت جواب دیا جائیگا، وزارت خارجہ کی وارننگ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version