وزیراعظم کی چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی

وزیراعظم کی چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی
کراچی: چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے معاملے پر سندھ حکومت کے خدشات کا وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں رابطہ ہوا۔ رابطے کے دوران وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کرادی۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن کا واپسی لیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے موقف اپنایا کہ سی سی آئی میں طے ہوچکا ہے، چیئرمین کی تعیناتی روٹیشن کی بنیاد صوبوں کے میمبر سے ہوگی، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے موقف کو مان لیا ہے۔
گزشتہ شب سندھ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی تعیناتی مسترد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ارسا چیئرمین کی تعیناتی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارسا چیئرمین کی تعیناتی واٹر اکارڈ اور ارسا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، سندھ حکومت ارسا چیئرمین کی غیرقانونی تعیناتی کی مذمت کرتی ہے۔
صوبائی وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ ارسا کا چیئرمین صوبوں کے ممبر یا وفاق کا نمائندہ ہوتاہے، کوئی باہر کا شخص چیئرمین ارسا نہیں بن سکتا۔
جام خان شورو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ باہر کے شخص کی ارسا چیئرمین تعیناتی قوانین کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

