Advertisement

تاپی منصوبہ پاکستان کی توانائی ضروریات کیلئے بہت اہم ہے، مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تاپی منصوبہ پاکستان کی توانائی ضروریات کے لئے بہت اہم ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف کی ملاقات ہوئی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ترکمانستان کے سفیر کی جانب سے عہدہ سنبھالنے پر مصدق ملک کر مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر مصدق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاپی منصوبے پر کام کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، تاپی منصوبہ پاکستان کی توانائی ضروریات کے لیے بہت اہم ہے، تاپی منصوبہ کی  جلد تکمیل وجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

دوسری جانب ترکمانی سفیر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ پیرس میں ترکمانستان انرجی فورم کا انعقاد ہو رہا ہے۔

Advertisement

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ دوران ملاقات ترکمانستان کے سفیر نے ڈاکٹر مصدق ملک کو فورم میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version