Advertisement

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

  • فہد
  • شيئر

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو 3 اعزازیے کا دینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب 2024 کا شیڈول باضابطہ طور پر جاری کر دیا۔

 جاری شیڈول کے مطابق صدارت انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی کل دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، 4 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی جبکہ 5 مارچ کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں، پانچ مارچ کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ پولنگ 9 مارچ کو صبح دس بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گی۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت قومی اسمبلی ہال اور چارروں صوبائی اسمبلی ہالز میں ووٹنگ ہوگی، تاہم سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ اب تک صرف آصف علی زرداری کا نام صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے، صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، پنجاب اسمبلی کے لیے ممبر سندھ الیکشن کمیشن جبکہ دیگر صوبائی اسمبلیوں کے لیے متعلقہ صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز پریزائڈنگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 29 فروری کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی جس کے بعد صدر پاکستان کے انتخاب کے لیے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 ،130 کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21 روز میں منعقد ہونا ضروری ہے۔ آرٹیکل 41/4 کے تحت صدر پاکستان کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے۔

 مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12:00 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ تمام خواہش مند امیدواران آج سے ہی کا غذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version