سوشل میڈیا پر پابندی، عدالت نے رجسٹرار آفس کیجانب سے عائد اعتراض ختم کردیا

عدالت نے سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن نے سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، عدالت کی رجسٹرار آفس کوپٹیشن سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ۔
درخواست گزار شاکر محمود کےوکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے۔
درخواست گزار کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی ہے، اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اطلاعات تک رسائی پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔
موقف اپنایا گیا کہ حکومت کی جانب سے ٹویٹر پر پابندی عائد کی گئی ہے، حکومت تمام سوشل میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کرئے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایکس کی سروسز کی بندش کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

