Advertisement

بلاول بھٹو کا دنیا میں پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں دنیا میں پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کی امید اور تجدید کا پیغام نہ صرف روحانی دنیا بلکہ سیاسی میدان میں بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کی غیر متزلزل حب الوطنی پر فخر ہے، پاکستان کی مسیحی برادری کی تعلیم اور صحت سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قوم کی ترقی میں مسیحی کمیونٹی کا کردار بھی کلیدی رہا ہے، شہید بھٹو کے نظریے، بی بی شہید کے فلسفے اور 1973 کے آئین کے اصولوں کی رہنمائی میں، ہم ہر شہری کو قوم کا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ایک تابناک و خوشحال مستقبل کی جانب اپنے اجتماعی سفر میں متحد ہیں، میری زیرِ قیادت پیپلز پارٹی نے ایک مسیحی جیالے کو سندھ اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا ہے، پیپلز پارٹی نے ایک نوجوان مسیحی خاتون روما مشتاق مٹو کو بطور ایم پی اے منتتخب کرایا ہے، یہ اقدام پاکستان پیپلز پارٹی کے تنوع اور وسیع تر شراکت کے عزم کے آئینہ دار ہیں۔

Advertisement

چیئرمین پی پی نے کہا کہ آج کے دن مادر وطن میں اتحاد اور ہم آہنگی کو قائم و دائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، تاریخی طور اس سرزمین پر متنوع عقائد، ثقافتوں اور روایات کے لوگ صدیوں سے امن و آشتی کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دعاگو ہوں کہ یہ پرمسرت موقع سب کے لیے خوشحالی اور باہمی افہام و تفہیم سے بھرے ایک نئے دور کی نویدِ صبح ثابت ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version