Advertisement

سینیٹ انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار نظریہ پاکستان اور سالمیت کے خلاف بیان نہیں دینگے، کوئی ایسا بیان نہیں دیا جائے گا جس کا مقصد آرمد فورسز، پارلیمنٹ یا عدلیہ کی تضحیک کرنا ہو۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی بھی صورت میں الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے سے اجتناب کریں گے، سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی قسم کی کرپٹ اور غیرقانونی عمل میں ملوث نہیں ہونگے اور کسی امیدوار کو جتوانے کیلئے پبلک آفس ہولڈر کی حمایت حاصل نہیں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کسی صورت میں بھی کسی امیدوار کی حمایت اور مخالفت سے اجتناب کریں گے، صدر اور چاروں صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں شامل نہیں ہونگے۔

ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا کہ ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن پر موبائل لے جانے پرپابندی ہوگی، انتخابی اخراجات کیلئے تمام امیدوار کاغذات کی سیکورٹنی سے قبل بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے پابند ہونگے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں مزید بتایا کہ کسی بھی امیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد پندرہ لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ کامیاب امیدوار پانچ روز کے اندر انتخابی اخراجات ریٹرننگ افسر کو جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘پر اسرائیلی افواج کے حملے کی شدید ترین مذمت
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خراج تحسین
فہد ہارون کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں پیش رفت سے آگاہ کیا
فورسز کی بلوچستان میں تابڑ توڑ کارروائیاں، 13 بھارتی اسپانسرڈ دشتگرد واصل جہنم، 2 جوان زخمی
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version