Advertisement

صدر مملکت آصف زرداری کی سکھ برداری کو بیساکھی کی مبارکباد

صدر آصف علی زرداری

’’ڈاکوؤں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے‘‘

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سکھ برداری کو بیساکھی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

بیساکھی کے تہوار پر صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بیساکھی کا تہوار امن و سلامتی، خوشیوں اور محبت کا پیغام دیتا ہے، پاکستان کو اپنے ثقافتی ورثے میں تنوع پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ملک کی ترقی اور ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرتا ہے اور تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان سکھ برادری کی سہولت کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنائے گا۔

اس سے قبل بیساکھی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ کھ برادری کو مبارک پیش کرتا ہوں، دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت، محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں بیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت اور بیساکھی پیار، محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے، بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بیساکھی کے موقع پر میں آپ سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version