Advertisement

پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ، مریم نواز کیخلاف درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہوسکی

سیشن کورٹ لاہور میں پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت آج بھی نہ ہو سکی۔

 ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا قوانین کی خلاف ورزی ہے ، مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

اس سے قبل وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیس یونیفارم پہننے سے اس کے وقار میں اضافہ ہوا ، پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کا قانونی جواب بھی سامنے آگیا ہے۔

پولیس رولز کے مطابق وزیراعلیٰ اور گورنر خاص مواقع پر پولیس یونیفارم پہن سکتے ہیں، پولیس آرڈر کے آرٹیکل ستائیس کے مطابق گورنر یا چیف منسٹرپریڈ کا جائزہ لیتے ہوئے، پولیس درباروں سے خطاب کرتے ہوئے، پولیس اسٹیبلشمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے یا پولیس اہلکاروں اور دستوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مخصوص مواقع پر یونیفارم  پہن سکتے ہیں۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
Next Article
Exit mobile version