Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا عملہ اپنے افسران کو گمراہ کرنے لگا، لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بول نیوز نے مختلف غیر قانونی تعمیرات کی تصاویر حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش زون اور واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، منیار پاکستان فلائی اوور کے سامنے تین کنال کی اراضی پر بھی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

علاوہ ازیں غیر قانونی عمارت کے خلاف کارروائی کے لئے جانے والی ٹیم بھی ناکام واپس آ گئی، داتا گنج بخش زون کے افسران نے صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ منیار پاکستان سے ملحقہ کسی عمارت کی تعمیر نہیں ہو سکتی، اسی طرح واہگہ زون میں بھی غیر قانونی تعمیرات کروائی جا رہی ہے، مختلف زون کے بلڈنگ انسپکٹرز نے اپنے افسران کی آشیرباد حاصل ہونے کی وجہ سے مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ایم او پی محمد سلیم کا کہنا ہے کہ منیار پاکستان فلائی اوور کے سامنے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان میٹروپولیٹن لاہور نے بتایا ہے کہ منیار پاکستان فلائی اوور کے سامنے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version