Advertisement

مریم نواز کی ارکان اسمبلی کو روٹی کے نرخ کی نگرانی کرنے کی ہدایت

مریم نواز کی ارکان اسمبلی کو روٹی کے نرخ کی نگرانی کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں روٹی و نان کے نرخ کی نگرانی کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی جس میں عوامی مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان اسمبلی نے مختصر وقت میں متعدد عوام دوست پراجیکٹس شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مریم نواز توقعات سے بڑھ کر تیز رفتاری سے کام کررہی ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقے میں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ  کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو 6 ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا، 100 فیصد فری ادویات اورہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔

Advertisement

مریم نواز نے مزید کہا کہ صوبے میں 600 سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی، 5 ایکسپریس وے اور 3 موٹر ویز بنائیں گے اور طلباء کیلئے 20 ہزار موٹر بائیکس کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا۔

ملاقات کرنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی زاہد اکرم، محمد اجمل خان، محمد کاشف، آغا علی حیدر شامل تھے جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید اور معاون خصوصی ذیشان ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
Next Article
Exit mobile version