Advertisement

عوامی ریلیف میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائےگا، عظمیٰ بخاری

نو مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی، عظمیٰ بخاری

نو مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ عوامی ریلیف میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک جماعت کبھی تھی لیکن اب نہیں رہی اب اس پارٹی قیادت کا عوام سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، اس جماعت سے عوام کی بھلائی کا کوئی کام تو ہوا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہر دور میں ایئرایمبولینس لانے کا کہا گیا مگر کوئی نہیں لایا، ایئرایمبولینس کا چورن 2004 سے بیچاجا رہا ہے، ایئرایمبولینس کی مشقیں شروع ہیں، ایک طیارہ اور 2 ہیلی  کاپٹر اس فلیٹ میں شامل ہوں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ مریم نواز کے جتنے بھی اقدامات ہیں وہ عوام کیلئے بالکل مفت ہیں، بڑا کہاجارہاتھا کہ مریم نواز جہاز خرید رہی ہیں، جی بالکل خریدا جہاز لیکن عوام کی سہولیت کیلئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے کو تبدیلی کا ایسا گھن لگا کہ 150 روپےکلو سے زیادہ کا فروخت ہونے لگا، روٹی کی قیمت میں 4 روپے کم کرنے پر ایک پوری ریسرچ ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ روٹی کی قیمت کم نہ کریں،100 گرام کی روٹی 16 روپے کی ہے،20 کلوآٹے پر500 روپے کمی ہوگی تو عوام کوفائدہ ہوگا۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ آج تک آپ ہمیں بہتر سہولیات نہیں دےسکے، ہمارے بچوں کو بہتر تعلیم کی سہولیات نہیں دے سکے، کے پی کےعوام پوچھیں ہماری روٹی سستی کیوں نہیں ہوئی، خیبرپختو نخوا کے عوام جلد وزیراعلیٰ کا گریبان پکڑیں گے، یہ لوگ عوام کو پُل اور پکی سڑکیں تک نہیں دے سکے، یہ لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات سے جل رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کےاقدامات سے آگاہ کروں گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version