Advertisement

سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اراکین قومی اسمبلی کو بتایا کہ ملک سے سودی نظام کے خاتمے کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بہت سی بینکوں کی برانچز اسلامک بینکنگ میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک سے سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، اور اس حوالے سے اسلامی شریعت کورٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق ٹائم فریم دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملکی اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، آئی ٹی میں ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ 2 ارب ڈالر سے بڑھ چکی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہے، لیکن ہمیں آنے والے وقت میں آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنا ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوست ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں،عیدالفطر کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سینئر پولیس حکام چاند رات اور عیدالفطر پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں، امن عامہ کیلئے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا، وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version