Advertisement

تجربے نہ کریں، یقین ہے ضمیر جاگیں گے، علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ

بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تجربے نہ کریں، یقین ہے ضمیر جاگیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عوام کی حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو ملا، پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھین کر فارم 47 والوں کو دیا گیا، تجربے نہ کریں، یقین ہے ضمیر جاگیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جعلی کیسز نظام کو بےنقاب کررہے ہیں، فارم 47 بنانے والے نے اعتراف کیا تو وہ ذہنی مریض بن گیا، جب ضمیر جاگتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ذہنی مریض ہیں، فارم 47 پر جب غلط کام کیا گیا اس وقت ذہنی مریض نہیں تھے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد جیل سے باہر ہوں گے، حقیقی آزادی تک بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی نے بارہا کہا میرے پیچھے ہٹنے سے ملک ترقی کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی بہت جلد وزیراعظم ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version