Advertisement

پاکستان میں سعودی وزیرخارجہ کی مصروفیات کا شیڈول جاری

سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان میں مصروفیات کاسلسلہ آج شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وفد میں شامل وزرا گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے، سعودی وفد پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کررہاہے، دورہ دوطرفہ اقتصادی تعاون کےفروغ کو تیز کرنے کے لیے ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے کا مشرق وسطیٰ میں حالیہ واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے، سعودی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار آج ایس آئی ایف سی کی تقریب کی صدارت اورخطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کےسربراہ سےملاقاتیں کریں گے۔

 دونوں ممالک کےدرمیان مشترکہ سرمایہ کاری کےمواقع کاجائزہ لیاجائےگا،سعودی عرب کی جانب سےطویل عرصےبعداعلیٰ سطح پردورہ کیاجارہاہے۔

Advertisement

ملاقاتوں میں پاکستان میں آئل ریفائنری کےقیام کےحوالےسےبات چیت ہوگی، سعودی عرب کان کنی کے شعبے بالخصوص ریکوڈک میں دلچسپی کااظہارکررہاہے، سعودی عرب معدنیات کےعلاوہ زراعت میں سرمایہ کاری کےلیےتجاویزپیش کرےگا۔

ذرائع کے مطابق 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کےلیےمختلف منصوبوں پرغورہوگا، کامیاب مذاکرات کے بعد محمد بن سلمان پاکستان کادورہ کرسکتےہیں، سعودی وزیر خارجہ آج اپنے وفد کےہمراہ واپس روانہ ہوں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version