Advertisement

“پنجاب کو ایسا آئی سی ٹی صوبہ بنانا چاہتی ہوں جہاں ٹیکنالوجی سب کیلئے قابل رسائی ہوں”

“پنجاب کو ایسا آئی سی ٹی صوبہ بنانا چاہتی ہوں جہاں ٹیکنالوجی سب کیلئے قابل رسائی ہوں”

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو ایسا آئی سی ٹی بیسڈ صوبہ بنانا چاہتی ہوں جہاں صنفی امتیاز کے بغیر ٹیکنالوجی سب کے لیے قابل رسائی ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے “لڑکیوں کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی” کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی سی) خواتین کو بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہماری بچیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی  سکلز حاصل کریں، پنجاب کو ایسا آئی سی ٹی بیسڈ صوبہ بنانا چاہتی ہوں جہاں صنفی امتیاز کے بغیر ٹیکنالوجی سب کے لیے قابل رسائی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ خواتین کو آئی سی ٹی سکلز سے بااختیار بنا کر  ترقی کے بے شمار مواقع پیدا کرنا چاہتی ہوں، نالج بیسڈ اکانومی، مالیاتی ٹیکنالوجی (FinTech) اور اداروں کو ڈیجیٹائزیشن پر پوری توجہ مرکوز ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل خواندگی اور انٹرپرینیورشپ کےفروغ  اور ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،  پاکستان میں لڑکیوں کو آئی سی ٹی اور فری لانسنگ کے ذریعے بااختیار بنایا جا سکتا ہے، خواتین آئی سی ٹی ڈیجیٹل اسپیس کے ذریعے آمدنی کے نئے ذرائع تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔

Advertisement

وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ فری لانسنگ ان لڑکیوں کو گھر سے کام کرتے ہوئے روزی کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے، آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے جن کی عالمی مارکیٹ میں مانگ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈرگ فری پنجاب مہم کامیاب
سرکاری ملازمین اور سرکاری رہائش رکھنے والوں کیلئے بری خبر
شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد
کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا، رانا ثناء اللہ
فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال نے بظاہر توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات چیونٹی کی رفتار سے بھی سست نکلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version