عید الفطر؛ چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی

معروف اداکارہ پر نامعلوم شخص کی فائرنگ
خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کے موقع پر چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پابندی کا مقصد چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی وجہ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں شوال کا چاند آج نظر آنے کا امکان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
علی امین خان گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے، ہوائی فائرنگ ایک قانونی جرم اور معاشرتی برائی ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے، اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News