Advertisement

ایل این جی ریفرنس کیس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو ایل این جی ریفرنس کیس میں بری کردیا ہے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، شاہد خاقان عباسی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہےکہ نیب کی جانب سے ایل این جی کی خریداری میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اس ضمن میں سال 2019 میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار بھی کیا گیا تھا ۔

Advertisement

ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی کو نامزد کیا گیا تھا جنہیں نیب پراسیکیوٹر کے ریفرنس واپس لینے کے بیان کی روشنی میں بری کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
Next Article
Exit mobile version