Advertisement

سستی روٹی پر عمل درآمد نہ کرا سکا تو کرسی چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سستی روٹی پر عمل درآمد کراکر دکھاؤں گا، اگر عمل درآمد نہ کراسکا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر کیسز جھوٹے ہیں، ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ لوگ بتا رہے ہیں کہ اگر ایک پارٹی میں رہے تو فارم 45 کو فارم 47 میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم اور ملک کو اندھیروں میں نہ دھکیلیں، پی ڈی ایم ون کے بعد اب پی ڈی ایم ٹو سے ملک و قوم پر تجربے کرنا بند کریں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دیر آئے درست آئے، ان کو اب احساس ہوا ہے کہ غیر قانونی طور پر کسی کے گھر نہیں جاتے، میں ان کی فیملیز سے کہتا ہوں ان کو سمجھاؤ کہ ان حرکتوں سے باز آجاؤ، اس طرح سے کسی کا منہ بند نہیں کیا جا سکتا۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں پاکستان کی خاطر ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، جب بیٹھنے کا وقت تھا تب یہ لوگ پکڑ دھکڑ کر رہے تھے، مینڈیٹ بھی ہمارا چوری ہوا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے،عوام کے لیے کام کرو اور جو حکم کرو اس پر عمل کرواؤ، ہم اگر اپنے احکامات پر عمل نہ کروا سکا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ معاہدے ہوتے ہیں، اچھائی کیلئے معاہدہ کرنا کوئی بری بات نہیں، ایسے معاہدوں کو ڈیل کا نام دینا غلط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version