Advertisement

وزیراعظم مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت  وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو دوبارہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر اپنی اور سندھ حکومت کی طرف سے مبارکباد دی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کی کابینہ میں بھی سندھ کی نمائندگی زیادہ ہے، وزیرخزانہ اورنگزیب، جام کمال، قیصرشیخ کراچی میں رہتے ہیں، خالد مقبول صدیقی تو کراچی کے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں سندھ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، وزیراعظم مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر 500ملین ڈالر کا پراجیکٹ ہے، سندھ حکومت نے 25 بلین روپے شیئر کیے مگر وفاق نے فنڈز نہیں دیے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سالوں میں نئی اسکیمز کے لیے وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، سندھ میں 144.743بلین روپے کی 19 اسکیمیں جاری ہیں، وفاقی حکومت نے 53.124 بلین رکھے ہیں مگر خرچ 12 بلین ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے سی آر پراجیکٹ 2016 پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی کے لیے کے سی آر بہت اہم ہے، میری آپ سے درخواست ہے کہ کے سی آر  کا رائٹ آف وے  کے مسائل حل کروا کے پراجیکٹ شروع کروا کر دیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم سی آر کو ترجیح دے کر فریم ورک ایگریمنٹ کی ایگزیکیوشن کروائیں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کی ٹیم میں وفاقی وزراء احسن اقبال، خالد مقبول، اویس  لغاری، اورنگزیب، مصدق ملک، جام کمال، عطاء اللہ تارڑ اور قیصر شریک تھے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور دیگر سیکریٹریز  شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Next Article
Exit mobile version