Advertisement

پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا، وزیر خارجہ

پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا، وزیر خارجہ

لاہور: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا۔

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی تنہائی سے نکل رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور صدر مسلم لیگ ن اوورسیز آپ لوگوں کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری ہے، کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کےساتھ ساتھ آپ کے خیالات سے بھی آگاہ رہوں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدور اور شرکاء نے اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ اور سینیٹ کا رکن بننے پر مبارکباد دی۔

دوسری جانب چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کانفرنس کے مقاصد سے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی کوشش کررہی ہے۔

Advertisement

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ حکومت تارکین وطن سے کئے وعدے پورےکرنے میں سنجیدہ ہے، ن لیگ کےمنشور کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستوں کا معاملہ جلد حل ہوگا، ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز، خصوصی عدالتیں زیرغور ہیں۔

کانفرنس میں مسلم لیگ ن امریکہ کے صدر راحیل ڈار، صدر سعودی عرب شیخ سیعد احمد،برطانیہ سے لیگل ونگ کے صدر چوہدری عنصر محمود،جاپان سے صدر ملک نور اعوان، کینیڈا سے صدر سہیل وڑائچ، متحدہ عرب امارات سے محمد غوث قادری اور درجنوں ممالک سے ن لیگ صدور شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version