Advertisement

احسن اقبال کا فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق نیا انکشاف

احسن اقبال کا فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق نیا انکشاف

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیے گئے بیان میں دھرنے سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے۔

احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میجر جنرل ڈی جی (سی) فیض حمید نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے اور ڈی جی سی مذاکرات کے بعد طے شدہ معاہدے کا متن لے کر آئے۔

سابق وزیر داخلہ نے کمیشن کو دیے گئے بیان میں کہا کہ طے شدہ معاہدے کے متن میں وزیر قانون کے استعفے پر اتفاق کیا گیا تھا، معاہدے کے متن پر میجر جنرل فیض حمید کا نام بھی درج تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی سی نے معاہدے کا متن وزیر اعظم سے شیئر کیا، وزیراعظم نے اس معاہدے میں وزیر کے استعفے اور فوجی افسر کے نام کی مخالفت کی۔

احسن اقبال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بتایا گیا ہے کہ معاہدہ ہو چکا ہے اب اس سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

Advertisement

جنرل فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی

دوسری جانب پاک فوج نے خود احتسابی پر عمل کرتے ہوئے جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

 افواجِ پاکستان نے ٹاپ سٹی معاملے پر جنرل فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری کمیٹی بنائی جس کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے، یہ انکوائری کمیٹی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر بنائی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی اعلیٰ عدلیہ اور وزارت دفاع کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے نجی ہائوسنگ سوسائٹی بارے معاملات کی اعلی عدلیہ سماعت کرچکی ہے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر ٹاپ سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

Advertisement

انکوائری کمیٹی الزامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی، الزامات ثابت ہونے پر  کمیٹی سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف  سفارشات پیش کرے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version