Advertisement

ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ

ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنائیں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کی طرف جانے کا سوچ رہے ہیں، حکومت نے مستحق خواتین کی مدد کے لیے نقد رقم کا انتظام کیا ہے، خواتین چاہتی ہیں انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ میں سالانہ آمدنی 9.4 کھرب کے قریب ہے، ہماری آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا

Advertisement

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سےعالمی معیشت کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا، کورونا سے سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں، امریکی معاشی صورتحال بہتر ہے اور یورو زون کی صورتحال ٹھیک نہیں۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی 3 بنیادی ترجیحات ہیں، مہنگائی کو ہدف سے نیچے لانا پہلی ترجیح ہے، آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنا بھی ہدف ہے، وبا اور جنگوں کے باعث کئی ممالک کے ذخائر ختم ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان ابوظہبی سے گرفتار
انسداد تمباکو نوشی کے لیے سگریٹ کی خوردہ قیمتیں بڑھانے کی تجویز
تربیلاڈیم میں پانی کے لیول کو1470فٹ تک رکھنے کی منظوری
آزاد کشمیر میں کشیدہ صورت حال، مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version