Advertisement

ہمیں ’بلے‘ کا نشان بھی ملنا چاہیے، بیرسٹر گوہر

؎

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہےکہ چاہتےہیں ہمیں بلے کا نشان اور سرٹیفکیٹ بھی ملے۔

 الیکشن کمیشن کے باہر بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات پر سماعت ہوئی، آج مختصر سماعت ہوئی، تین مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ہیں، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس بھیجا، الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا انٹرا پارٹی انتخابات  پر اعتراضات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے آج اپنے اسٹاف کو ڈائریکٹ کر لیا، ہمارے پاس اوبزرویشن  آئے گی تو اس کا جواب ہم دیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان کے پاس 175 سیاسی جماعتیں ہیں، کسی سیاسی جماعت نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، ہم نے انٹرا پارٹی انتخاب الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کروائے،بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سوشل میڈیا پر بھی اگاہ کر دیا تھا، تین کا الیکشن تھا چار کا نوٹیفکیشن تھا ہمیں آج تک نوٹیفیکشن نہیں ملا، جتنی اوبزرویشن ہم نے پوائنٹ آؤٹ کی ہم یہ نہیں کہتے کے وہ سب ٹھیک ہیں۔

Advertisement

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے، ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھی ہو چکی اب انصاف ہونا چاہیے، عوام نے بینگن، چمٹے کو ووٹ دئیے، ہم بائیکاٹ کی طرف نہیں گئے آپنے حقوق کے لیے باہر نکلے ۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version