Advertisement

تمام حلقوں میں پُرامن طریقے سے پولنگ جاری ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

  • فہد
  • شيئر

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو 3 اعزازیے کا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان ہارون شنواری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لئے تمام حلقوں میں پُرامن طریقے سے پولنگ جاری ہے۔

21 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق ڈی جی مانیٹرنگ کنٹرول روم ہارون شنواری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تمام حلقوں میں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، تاحال کوئی شکایت کنڑول روم کو موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹر میں ووٹرز کی رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت موجود ہے، شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔

ہارون شنواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز کام کر رہے ہیں، عوام ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے سینٹر کے عملے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ مخصوص ہیلپ لائن 051111327000 پر بھی شکایت اندراج کیا جا سکتا ہے، کنٹرول روم پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک چوبیس گھنٹے کام کرے گا، ای امیل اور فیکس نمبر0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version