Advertisement

شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے شیخ رشید احمد کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر سندھ ، اسلام آباد و دیگر شہروں میں درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،   شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس سے رپورٹ مانگی تھی آگئی ہے کیا؟

اس پر سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ جی رپورٹ آگئی ہے اور عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

Advertisement

عدالت نے پوچھا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟

عدالتی ہدایت پر اسٹیٹ کونسل نے تھانہ موچکو میں درج ایف آئی آر پڑھی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بلوچستان سے کون ہے، آخری سماعت میں بیان دیا تھا کہ خارج کردی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے؟ یہ وقوعہ ہی اسلام آباد میں ہوا ہے، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لیے؟

تفتیشی صاحب بتائیں یہ بلو رانی والے الفاظ کہاں ہیں، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ یو ایس بی ہے، وہ پیش کریں گے۔

وکیل مدعی مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ یو ایس پی موجود ہے، یوٹیوب پر ویڈیو موجود ہے، 9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں، وقوعہ پولی کلینک ہسپتال میں ہوا ہے۔

Advertisement

عدالتی ہدایت پر وکیل مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر پڑھی، وکیل نے دلائل دیے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور دو مرتبہ کے وزیر خارجہ ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟ پشاور کے واقعہ کا مقدمہ کراچی میں ہوسکتا ہے کیا؟

وکیل مدعی مقدمہ نے مختلف قوانین کا حوالہ دیا، عدالت نے پوچھا کہ کوئی واقعہ اسلام آباد میں ہوا اور مقدمہ دوسری جگہ ہوا اس سے متعلق بتائیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آبادمیں مقدمہ درج نہیں ہوا، صرف کراچی میں درج ہوا ہے، عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ نے اسلام آباد میں درخواست دی جو مقدمہ نہ ہوا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں لکھا کہ غلیظ اور گھٹیا الفاظ بولے رپورٹ میں بتا رہے بلو رانی کہا، یہ بتائیں 161 کی رپورٹ آئی کسی کی، دوسری جگہ درج مقدمہ کو بھی متعلقہ پولیس اسٹیشن کو منتقل کرنا پڑتا ہے۔

عدالت نے شیخ رشید احمد کی اخراج مقدمہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version