Advertisement

‘ تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی’

‘پاکستان میں تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی’

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ پاکستان میں تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں سینٹ انتخاب الیکشن کمیشن کی وجہ سے نہیں، بلکہ آپ لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ہی دن سینیٹ الیکشن کروانے کی تیاریاں کی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ نے اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر آنے والے ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا، لیکن اسپیکر کے پی اسمبلی قاسم سوری پارٹ ٹو بن گئے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے پہلے رمضان پیکج پر خود اپنی تصویریں شائع کروائی اب خود ہی اس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں، ڈرامے بازیاں اور رنگ بازیاں اس جماعت پر ختم ہیں، معلوم بھی نہیں خیبر پختونخواہ میں کسی کو رمضان پیکج ملا ہے یا نہیں لیکن سوشل میڈیا پر اس کا منجن ضرور بیچا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ہے، جو جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں جس کا چیئرمین اور انتخابی نشان نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version