Advertisement

ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے سب کو مل کر چلنا ہوگا، خورشید شاہ

ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے سب کو مل کر چلنا ہوگا، خورشید شاہ

ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے سب کو مل کر چلنا ہوگا، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے اپوزیشن کو بھی ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن میں موجود پارٹیوں کا ایجنڈا ملکی معیشت کی بہتری ہونا چاہئیے، ملک کی معیشت کو بہترکرنے کے لیے زرعی اصلاحات پر توجہ دینی ہوگی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پی پی نے اپنے دور حکومت میں زرعی اصلاحات کیں تو ملک زرعی اجناس ایکسپورٹ کرنے لگا تھا جب کہ اس وقت بھی ملکی معیشت کو بہتر کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن صرف منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس سے ملک کی معیشت بہتر ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 والے حکمران نے کہا کہ ایک مہینے میں ملکی معیشت درست کردے گا، یہ ہی غلط تھا کہ ملکی معیشت کو درست کرنے پر سابقہ حکمرانوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، اپوزیشن کو بھی پرانی باتوں کو درگزر کرکے آگے بڑھنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version