شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہوں گے، عمر ایوب

شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہوں گے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہوں گے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب کا اہم ٹوئٹ سامنے آگیا۔
PM Imran Khan had nominated Sher Afzal Marwat MNA as Chairman PAC.
The instructions hold till date. @PTIofficial— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) April 28, 2024
عمر ایوب نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہدایات آج تک برقرار ہیں، شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہوں گے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل دو ماہ بعد بھی مکمل نہیں ہوسکی، کمیٹیوں کی تشکیل کے سلسلے میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
اس سے قبل پی اے سی چیئرمین کیلئے شیرافضل مروت کے نام پر حکومتی اعتراض کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سینیئر رہنما حامد خان اور حامد رضا کے نام پیش کیے تھے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا نام بھی بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا، وہ جو بھی نام دیں گے وہی ہمارا فیصلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے سلسلے میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان معاملات طے پانے کی صورت میں 40 سے زائد قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، حکومتی اتحاد کو 26 اور اپوزیشن کو 11 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

