Advertisement

مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا

مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی امیدوار چوہدری بلال اعجاز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے این اے 81 گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا اور مخالف امیدوار کی بلال اعجاز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی امیدوار بلال اعجاز کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کیسے نظر انداز کیا، کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ نظر انداز کرنا توہین عدالت نہیں، جب الیکشن پراسس مکمل ہو جائے تو الیکشن کمیشن کیسے مداخلت کرسکتا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں درخواست گزار 7 ہزار سے زائد ووٹوں سے منتخب ہوا اور دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار اظہر قیوم ناہرا کو 3100 ووٹوں سے جتوا دیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دوبارہ گنتی میں درخواست گزار کے 10 ہزار سے زائد ووٹ مسترد کئے گئے، قانون کے مطابق ٹربیونل بننے کے بعد الیکشن کمیشن گنتی کا حکم نہیں کر سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم قرار دے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version