Advertisement

ملکی معیشت اب قرضوں پر نہیں سرمایہ کاری پر چلے گی، خواجہ آصف

ملکی معیشت اب قرضوں پر نہیں سرمایہ کاری پر چلے گی، خواجہ آصف

سیاکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی اب قرضوں پر نہیں بلکہ سرمایہ کاری پر چلے گی۔

خواجہ آصف نے نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو عید مبارک ہو، اس موقع پر فلسطین کو نہیں بھولنا چاہیے، امریکہ سمیت برطانیہ اور یورپ ممالک کا ضمیر سویا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہمیں بھی اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، ایک طرف فلسطین میں ظلم کی انتہا ہو گئی ہے دوسری طرف مسلم امہ کی خاموشی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کی مدد نہیں کر سکتے، مسلم امہ کو اس پر غور کرنا ہوگا جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مہمان نوازی کے شکر گزار ہیں، پی ایم نے صاف کہا کہ ہمیں قرض نہیں چاہیے سرمایہ کاری چاہیے اس کا فوری نتیجہ آیا ہے، محتلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری ہوگی۔

Advertisement

وزیر دفاع نے کہا کہ یو اے ای اور قطر سے بھی پی ایم کی بات ہوگئی ہے، ملک کی معیشت کی شکل بدل جائیگی قرضوں پر نہیں بلکہ سرمایہ کاری پر چلے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے معاشی تباہی کی کوئی وعدہ وفا نہیں کیا، انکا لیڈر نوسرباز ہے۔ اب تاریخ میں اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی، آئی ایم ایف کا جو پیکیج مل رہا ہے شاید آئندہ اسکی ضرورت نا پڑے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پاکستانی فارن انویسٹمنٹ بھیجنا بند کردیں باوجود اسکے فارن ریمیٹنس آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version