Advertisement

انصا ف کے حصول کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا تے رہینگے، زرتاج گل

زرتاج گل

ثنااللہ مستی خیل کے الفاظ کو کسی صورت سپورٹ نہیں کر سکتی، زرتاج گل

زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انصا ف کے حصول کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا تے ہیں، محب وطن پا کستانی اور زند گی میں کبھی کو ئی جرم نہ کر نیوالوں کو دہشت گردی کے مقدمات میں نا مزد کیا گیا ہے، نو مئی کو ڈیرہ غازی خان میں موجود تھی پورے پنجاب میں میرے اوپر دہشت گردی کے مقدمات بنا ئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے ، نوشکی میں شنا ختی کا رڈ دیکھ کر لوگوں کو شہید کیا گیا جو افسوسناک ہے، دہشت گرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں پی ٹی آئی لیڈرز کو دہشت گرد بنا کر کورٹس میں پیش کیا جا رہا ہے،عدالتوں میں ضما نتوں کیلئے آتے ہیں تو ججز کیخلا ف ریفر نس کر دیا جا تا ہے، ڈیو ٹیاں تبدیل کی جا تی ہیں، یہ تا ثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ عوام پر انصاف کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نما ئندوں کو چن چن کر ووٹ ڈالے، ابھی تک الیکشن کا رزلٹ تبدیل کیا جا رہا ہے، حکومت کی پر فارمنس زیرو ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی پر فارمنس ٹک ٹاک تک ہے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے تین سو یونٹ والوں کی بجلی فری کرنے اور 2 سو یو نٹ والوں کو بل نہ آنے کے دعوئے کئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی تصو یر آٹے کے تھیلے پر چھا پنے سے غر بت دور نہیں ہو گی، گیلپ سروے کہتا ہے کہ 75 فیصد کا روبا ری لوگ شہباز شریف پر یقین ہی نہیں کر تے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ سعودی عرب کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں ایرانی صدر بھی آرہے ہیں۔

زرتاج گل نے کہاکہ با نی پی ٹی آئی کا مشن ہی ملک سے مہنگا ئی اور غر بت کا خا تمہ تھا، اصل عوای نمائندے کرسی پر بیٹھیں اور عوام کی بہتری اور فلا ح وبہبود کا کام ہو۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ آئین قانون کی پا سداری ، یکساں انصا ف اور 8 فروری کو ملنے والے مینڈیٹ کیلئے آوازاٹھا تے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version