Advertisement

آئی ایم ایف کا نئے قرض پروگرام میں صوبوں کے اخراجات میں شفافیت کا مطالبہ

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لانے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کنےنئے قرض پروگرام میں صوبوں کے اخراجات میں شفافیت کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع خزانہ ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے وفاق اور صوبائی بجٹوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تجویز دی ہے، صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی بجٹ کے درست استعمال کیلئے نئی تجاویز تیار ہونگی، بجٹ ڈیجٹلائزیشن کے عمل سے آمدن اور اخراجات میں گیپ کو جلد کنٹرول کیا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا صوبائی ٹیکسوں کی وصولی کا کام ایف بی آر کو سونپنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، صوبائی ٹیکس اتھارٹیز دیگر امور کے باعث مکمل ٹیکس وصولی نہیں کر پا رہیں، صوبائی حکومتیں زرعی انکم ٹیکس وصولی کیلئے طریقہ کار نہیں بنا سکیں۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف کا زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا شدید دباؤ ہے، زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے ٹیکس محاصل میں بڑا اضافہ ہو گا۔

ذرائع خزانہ ڈویژن نے مزید بتایا کہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے تمام صوبائی حکومتیں مکمل تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں، تمام امور پر صوبائی حکومتوں کی مشاورت کے ساتھ نئی تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version