Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس؛ ایم ایس برطرف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال کی چھت گرنے کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو برطرف کردیا۔

اسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے ایم ایس عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات کو عہدے سے فارغ کردیا گیا جبکہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسر بھی معطل کردیے جن مییں ایگزیکٹیو انجینئر محمد رؤف، ایس ڈی او فواد منیر اور سب انجینئر سرتاش شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے ایڈیشنل چارج ایم ایس ڈاکٹر آصف کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایکشن لیتے ہوئے 10رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی اور کمشنر گوجرانوالہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیے گئے۔

خصوصی کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر گجرات اور ماہرین تعمیرات دیگر شامل ہوں گے، کمیٹی 72 گھنٹے میں اسپتال کی چھت گرنے کے واقعے پر رپورٹ پیش کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version