Advertisement

پنجاب میں تندور مالکان کا روٹی سستی کرنے سے انکار

پنجاب میں تندور مالکان نے روٹی سستی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر وحید عباسی نے حکومت پنجاب کے سامنے سوالات رکھ دیے ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ گیس اور آٹا مہنگا ہے تو روٹی ستی کیسے کردیں؟

دوسری طرف انتظامیہ کا مہنگی روٹی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے بیشتر تندور مالکان نے بھی روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔

تندور مالکان کا کہنا ہےکہ  بجلی اور گیس کے بلوں کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ اخراجات پورے نہیں ہورہے۔

Advertisement

اسلام آباد میں بھی سستی روٹی فروخت کرنے کےاحکامات پرعملدرآمد نہ ہوسکا، نان بائیوں  کا مہنگا آٹا اورمہنگی گیس کا شکوہ  جاری ہت جبکہ شہری سستی روٹی نہ ملنے پرنالاں ہیں۔

لاہور میں انتظامیہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فیصلے پر عمل کرانے کے لئے کوشاں ہے۔

مہنگی روٹی بیچنے والوں کے خلاف جاری  کریک ڈاون کے دوران اب تک متعدد گرفتاریاں ، فوڈ پوائنٹ سیل اور بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version