Advertisement

مسافروں کا قتل غیرانسانی فعل، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اظہار مسرت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مسافروں کا قتل غیرانسانی فعل ہے، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں بے گناہ مسافروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل، ناقابل معافی جرم ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نہتے اور معصوم افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی آخری کونے تک پیچھا کریں گے، امن کے دشمن ملک کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو ثبوتاژ کرنا ہے، ریاست اپنا کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے پنجاب کے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے  2 افراد جاں بحق اور رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت 5 زخمی ہو گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version