Advertisement

سینیٹ ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری

  • فہد
  • شيئر

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو 3 اعزازیے کا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے 48 میں سے 37 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے جبکہ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

پنجاب سے 12 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جن میں احد چیمہ، پرویز رشید، علامہ ناصر عباس، حامد خان، محسن نقوی، طلال چوہدری اور ناصر محمود شامل ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر محمد اورنگزیب اور مصدق ملک کی کامیابی کے بھی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جبکہ خواتین کی نشستوں پر انوشہ رحمن اور بشریٰ بٹ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے، تاہم غیر مسلموں کی ایک نشست پر خلیل طاہر کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

بلوچستان سے سینیٹ کے 11 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جن میں احمد خان، انوارالحق کاکڑ، ایمل ولی خان، جان محمد، سردارعمر گورگیج، سیدال خان، شاہزیب درانی، بلال احمد خان، عبدالواسع، حسنہ بانو، راحت جمالی شامل ہیں۔

Advertisement

سندھ سے سینیٹ کے 12 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے جن میں مسروراحسن، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی، کاظم علی شاہ، عامرولی الدین چشتی، فیصل واوڈا، ندیم بھٹو، ضمیرگھمرو، سرمدعلی، قرۃالعین مری، روبینہ قائمخانی شامل ہیں جبکہ سندھ سے اقلیتی رکن پونجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد سے سینیٹ کے دو کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جن میں رانا محمودالحسن اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version